Aaj News

ویرات کوہلی کے ریسٹورنٹ میں 500 روپے کا بُھٹہ؟

سڑکوں پر ناشتہ 30 سے 50 روپے تک دستیاب ہوتا ہے، طالبہ کا تبصرہ
شائع 13 جنوری 2025 05:41pm
بشکریہ سوشل میڈیا
بشکریہ سوشل میڈیا

دنیا بھر میں مہنگے ریستورانوں میں کھانا کھانا، خاص طور پر وہ لوگ جن سے کسی مشہور شخصیت کا نام جڑا ہوا ہے، جدید کھانے پینے کی ثقافت کی پہچان بن چکا ہے۔ عمدہ کھانوں سے لیکر خصوصیت تک یہ ادارے مشہور شخصیت کا ذاتی انداز اور انتخاب بھی پیش کرتے ہیں۔ سابق بھارتی کپتان کے ریسٹورنٹ میں بُھٹہ کتنے کا مل رہا ہے، طالبہ نے سب بتا دیا۔

بھارت کے شہر حیدرآباد میں انڈین اسکول آف بزنس کی طالبہ سنیہا کو معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ریسٹورنٹ چین نے مایوس کر دیا ہے؟

بھارتی آرمی چیف کی جھوٹ سے بھری پریس کانفرنس

طالبہ سنیہا نے اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں شیئر کیا کہ اس نے بُھٹے (ابلی ہوئی مکئی) کا آرڈر دیا اور 500 روپے سے زیادہ کا بل ادا کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر ناشتہ عام طور پر 30 سے 50 روپے تک کم قیمت پر دستیاب ہوتا ہے۔ تاہم میں نے One8 /Commune میں ایک بُھٹے کے لئے 525 روپے کا بل ادا کیا ہے۔

بھارتی طالبہ نے ساتھ والی تصویر میں بھٹہ کی ایک دلکش پیش کش بھی دکھائی گئی، جسے دھنیا کے پتوں اور لیموں سے سجایا گیا تھا۔

سنیہا کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر توجہ مبذول کرائی، بہت سے لوگوں نے طالبہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے ریستوراں زیادہ تر ماحول اور برانڈ ویلیو کے لیے پیسے چارج کرتے ہیں۔

تاہم بہت سے صارفین نے ریسٹورنٹ One8 /Commune میں اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کس طرح مایوس ہوئے۔ “آپ نے ”کمیونٹی“ کے لیے ادائیگی کی جو One8 نے بنائی ہے۔ لوگ ادھر ادھر گھوم رہے ہوتے ہیں۔

شردھا کپور کے موبائل وال پیپر نے کون سا بڑا راز فاش کردیا؟

سوشل میڈیا صارفین نے ریسٹورنٹ میں ماحول، صفائی، میوزک، زیادہ کرائے، عملے کی تنخواہیں، یوٹیلٹی بل وغیرہ جیسے دلچسپ تبصرے بھی کئے۔

ایک صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ٹھیک ہے، عام طور پر ایسے بڑے ریسٹورنٹ ماحول کے پیسے چارج کرتے ہیں، کھانا تو ہر جگہ مل جاتا ہے لیکن بہرحال ماحول بہترین اثررکھتا ہے۔

india

world

cricket

restaurants

virat kohli

Ex Captain