Aaj News

کوئٹہ اور گردونواح میں موبائل سروس بحال ہونا شروع ہوگئی

نیٹ ورک کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کیا گیا تھا
شائع 06 جنوری 2025 09:40pm

کوئٹہ اور گردونواح میں موبائل سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، نیٹ ورک کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کیا گیا تھا۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں دو دن کے لئے اتوار کی شام کو تمام موبائل نیٹ ورکس کو عارضی طور پر سروس بند کیا گیا تھا، تاہم پی ٹی اے کی جانب سے 24 گھنٹے کے بعد کوئٹہ میں تمام بند نیٹ ورک کو آہستہ آہستہ بحال کرنا شروع کر دیا گیا۔

جے یو آئی کا احتجاج، کوئٹہ میں دو روز کیلئے موبائل سروس بند

بلوچستان کے متعدد علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل

ذرائع کے مطابق موبائل فون نیٹ ورکس کی بندش سیکورٹی تھریٹ کے باعث ہنگامی طور پر بند کرنا پڑا، موبائل فون نیٹ ورک بند ہونے سے صحافیوں، تاجروں سمیت تمام صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچستان

quetta

cm balochistan

Moble Network