Aaj News

دنیا کا وہ ملک جہاں ٹرینوں سمیت تمام پبلک ٹرانسپورٹ بالکل مفت ہے

لکسمبرگ دنیا کا واحد ملک جہاں مقامی اور غیرملکی سیاحوں کو سفر کے لئے ٹکٹ خریدنے کی فکر نہیں
شائع 30 دسمبر 2024 09:11pm

دنیا بھر میں آپ کو کسی ایک سے دوسری جگہ جانا ہو اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں تو خرچہ تو کرنا پڑتا ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں بسوں اور ٹرام سے لے کر ٹرینوں تک ہر جگہ آپ کو سفر کرنے کے لیے ایک روپیہ بھی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں؟

لکسمبرگ، مغربی یورپ کا ایک چھوٹا سا ملک ہے۔ اس کے شمال اور مغرب میں بلجئیم، مشرق میں جرمنی اور جنوب میں فرانس واقع ہے۔ لکسمبرگ کے دارالحکومت کا نام لکسمبرگ شہر ہے جس کا شمار یورپی یونین کے چار دفتری دار الحکومت شہروں میں ہوتا ہے۔

جی ہاں واقعی یہ دنیا کا پہلا ملک تھا جس کے ہر شہر اور قصبے میں پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کو مفت کیا گیا۔ یہ ہے یورپی ملک لکسمبرگ جہاں 2020 میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو ختم کر دیا گیا تھا۔

ویسے یہ بھی جان لیں کہ فی کس آمدنی کے لحاظ سے لکسمبرگ کو دنیا کا امیر ترین ملک قرار دیا جاتا ہے۔

حکام نے بتادیا اس طرح یہ مفت پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بنا (ایک اور یورپی ملک مالٹا میں ایسا اکتوبر 2022 میں کیا گیا)۔ اب مفت پبلک ٹرانسپورٹ کے اس پروگرام کو 4 سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے اور وہاں رہنے والے اسے سراہتے ہیں۔

ویسے مقامی رہائشیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاحوں کو بھی پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہوئے ٹکٹ خریدنے کی فکر نہیں کرنا پڑتی۔

lifestyle

Luxembourg