گلشن حدید میں بے لگام ڈاکوؤں نے نائی کی دکان کو لوٹ لیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
کراچی میں بے لگام ڈاکوؤں کی ایک اور لوٹ مار کی سی سی ٹی وی سامنے آ گئی، گلشن حدید میں نائی کی دکان کو لوٹ لیا گیا گاہک اور دکاندار دونوں ہی کنگال ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز رات آٹھ بجے کے قریب ملیر کے علاقے گلشن حدید اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع نائی کی دکان لٹ گئی، نائی کی دکان میں موٹر سائیکل پر بیٹھ کر دو ملزمان آئے، ڈاکو نے موٹر سائیکل کھڑی کرکے اسلحہ لہراتے ہوئے دکان میں داخل ہوئے اور دکان کے مالک اور گاہک کو لوٹ لیا۔
کراچی میں ڈاکو بے قابو، رواں برس 109 افراد کو موت کی نیند سلا دیا
کراچی میں ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، شہری کی فائرنگ سے ایک ہلاک
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کا چہرہ واضح تھا جس نے شہریوں کو ڈرا رکھا تھا جبکہ دوسرے ملزم نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک کا استعمال کرتے ہوئے سب شہریوں کی جیبوں کو خالی کردیا
ملزمان اسلحے کے زور پر تین قیمتی موبائل فون اور نوے ہزار روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔