کراچی میں احتجاج کے دوران واٹر ٹینکر کے والو کھول کر پانی بہانے والوں کیخلاف مقدمہ درج

انچارج نیپا ہائیڈرنٹ نےعزیز بھٹی تھانے میں مقدمہ درج کروایا
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2024 11:14am

کراچی میں ہفتے کو دوران احتجاج واٹر ٹینکرز کے والو کھول کر پانی ضائع کرنے والوں کے خلاف انچارج نیپا ہائیڈرنٹ نے مقدمہ درج کرادیا ہے۔

ہفتے کو شہر بھر میں پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا، اس دوران مشتعل افراد نے نورانی کباب ہاؤس اور گلشن اقبال میں واٹر ٹینکرز کے والو کھول دئے اور ٹینکرز میں موجود پانی سڑک پر بہا دیا گیا۔

انچارج نیپا ہائیڈرنٹ نےعزیز بھٹی تھانے میں مقدمہ درج کروایا، جس میں کہا گیا کہ پانی کے ٹینکرز شہریوں کو پانی فراہم کرنے جارہے تھے۔

مقدمہ ہجوم کے تشدد، کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

karachi

water shortage

water tanker