Aaj News

مصیبت کی ماری خواتین اور مالک مکانوں سے تنگ لوگوں کیلئے مسیحا ’وائٹ مافیا‘

مشکلات حل کرنے، ذاتی مسائل کا مقابلہ کرنے میں مدد کرنے پر توجہ حاصل کرلی
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2024 10:47pm

مصیبت کی ماری خواتین اور مالک مکانوں سے تنگ لوگوں کیلئے ’وائٹ مافیا‘ مسیحا بن گیا۔

چین میں ”سفید مافیا“ کے نام سے مشہور انوکھی سروس مردو خواتین کو مشکلات حل کرنے اور ذاتی مسائل کا مقابلہ کرنے میں مدد کرنے پربھرپور توجہ حاصل کرلی ہے۔ گروپ کے لوگ مشکل حالات کے متاثرین کو تحفظ اور مدد فراہم کرتے ہیں۔

”پروفیشنل باڈی گارڈ ٹیم“ کے نام سے مشہور گروپ نے سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل کی ہے، خاص طور پر ایک مشہور چینی شارٹ ویڈیو ایپ ڈوئن پر ان کے ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہوچکے ہیں۔

تاریخ کا سب سے مہلک دن، جب ایک ساتھ تقریباً ساڑھے 8 لاکھ لوگ مارے گئے

سیاہ لباس میں ملبوس اور دھمکی آمیز موجودگی کو ظاہر کرتے ہوئے ٹیم کے اراکین کو سوشل میڈیا صارفین اکثر ”مافیا نما“ کے طور پر بیان کرتے ہیں، حالانکہ ان کے اعمال مکمل طور پر قانونی حدود میں رہتے ہیں۔

مافیا ٹیم جسے حامیوں کی طرف سے ”خواتین کا سرپرست“ کہا جاتا ہے، 2018 میں شروع میں عوامی شخصیات کے لیے حفاظتی خدمات فراہم کرنے کے لیے منظر عام پر آئی تھی۔

ان کی تمام تر توجہ 2022 میں اس وقت منتقل ہو گئی جب لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے ذاتی مشکلات کے حل کے لیے ان سے مدد طلب کی جنہیں وہ قانونی راستے سے حل کرنے میں ناکام رہے۔

ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ 2022 میں سیکڑوں افراد نے ذاتی مسائل میں مدد کے لیے ہم سے رابطہ کیا۔ قانونی خامیوں کی وجہ سے کچھ مسائل کو روایتی طریقوں سے حل نہیں کیا جاسکا، ہم نے اپنے طریقے سے کمزور لوگوں کی مدد کی۔

چین میں دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ دریافت، کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

واضح رہے کہ ”وائٹ مافیا“ ٹیم سابق فوجی اہلکاروں، کاروباری پیشہ ور افراد اور خواتین باکسرز پر مشتمل ہے، یہ سبھی اپنے کام میں منفرد مہارتیں رکھتے ہیں۔ خدمات کی حالات کے مطابق قیمت رکھی گئی ہے، جس کی اوسط قیمت 10 ہزار یو آن ہے۔

یہ گروپ بنیادی طور پر 25 سے 35 سال کی خواتین کی خدمت کرتا ہے، جو اکثر ڈوئن کے ذریعے ان سے رابطہ کرتی ہیں۔ ان کی خدمات گھریلو تشدد اور بدسلوکی سے نمٹنے سے لے کر مکان مالکان سے روکے گئے سیکیورٹی ڈپازٹس کی وصولی تک ہیں۔

world

china

Wite Mafia