Aaj News

پالتو کتے کو کچلنے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

کار سوار نے اویس کے پالتو کتے کو کچلا، مالک پر بہیمانہ تشدد کیا
شائع 09 دسمبر 2024 07:54pm

لاہورکے علاقے باغبانپورہ میں تیز رفتار کار سوار نے مبینہ طور پر شہری کے پالتو کتے کو کچل دیا، واقعہ کے بعد ملزم نے اس کے مالک کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق کار سوار عابد نے اویس کے پالتو کتے کو کچل دیا ، جب اویس نے اس سے کتے کو مارنے کی وجہ پوچھی تو عابد نے اس پر بہیمانہ تشدد کیا۔ اویس نے بیان دیا کہ عابد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس کے دوست کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

پنجاب میں 2 کم سن بچوں کی موت کا معمہ حل، قاتل کون نکلا؟

لاہور: بازار میں اچانک سامنا ہونے پر سابق شوہر کا خاتون پر تشدد

مقدمہ کے مطابق عابد نے یہ کہتے ہوئے کہ اس کے نزدیک کتے اور انسان میں کوئی فرق نہیں ہے، ملزم نے انہیں بھی گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی۔ تھانہ باغبانپورہ پولیس نے زخمی ہونے والوں کا میڈیکل کرایا اور واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

lahore

lahore police