2025 کے آفیشل رنگ کا اعلان، کیا آپ کو پسند آیا؟
امریکا کے پینٹون کلر انسٹیٹیوٹ نے بھورے رنگ کے ایک شیڈ کو سال کا رنگ قرار دیا ہے۔ اس رنگ کو Mocha Mousse کا نام دیا گیا ہے۔ یہ انسٹیٹیوٹ ہر سال کے لیے کسی نہ کسی رنگ کا اعلان کرتا ہے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ یہ رنگ قدرے گرم جوشی کا احساس دلاتا ہے۔ چاکلیٹ اور کافی میں یہ رنگ انسان کو قدرے سکون فراہم کرتا ہے۔ اس رنگ سے ہم آہنگی کی خواہش بھی پروان چڑھتی ہے۔
پینٹون کلر انسٹیٹیوٹ 1999 سے ہر سال کسی نہ کسی رنگ کا اعلان کرتا آیا ہے۔ اعلان سے قبل سال بھر رنگوں کے متعلق رجحانات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
پینٹون کلر انسٹیٹیوٹ نے 2024 کے لیے نارنجی مائل ہلکا گلابی رنگ چُنا تھا جسے Peach Fuzz کہا گیا تھا۔ 2023 کے لیے سرخ رنگ کے ایک شیڈ Viva Magenta جبکہ 2022 کے لیے جامنی رنگ کے ایک شیڈ Very Peri کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔