عدم اعتماد کے بعد انتخابات کرادیتے تو مسلم لیگ جیت لیکن ملک ڈیفالٹ ہوجاتا، احسن اقبال

ہم مشکل وقت اور قربانیوں سے گزرے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی
شائع 07 دسمبر 2024 03:52pm

وفاقی وزیر منصوبہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگرعدم اعتماد کے بعد ایک ماہ میں انتخابات کرادیتے تو مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت سے جیت جاتی لیکن ملک ڈیفالٹ ہوجاتا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں سیاست سے زیادہ ریاست عزیز ہے، اب ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے، اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم مشکل وقت اور قربانیوں سے گزرے، ہماری حکومت نے ملک میں بہترین پالیسیوں کے بیج لگادیے ہیں، اب ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، سرمایہ کار ملک میں پیسا لگا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی اب انتشاریوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے لوگوں کو کڑوی گولی کھانی پڑی، بانی پی ٹی آئی نے سی پیک کو تباہ کردیا۔

پاکستان