Aaj News

حکومت کی بہترین حکمت عملی سے مہنگائی بتدریج کم ہورہی ہے، وزیرخزانہ

حکومت کی مفید پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہورہی ہے، وزیر خزانہ
شائع 07 دسمبر 2024 01:20pm

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کراچی میں چیمبر آف کامرس سے خطاب سے کہا ہے کہ تجارت اورسرمایہ کاری کےفروغ کیلئے اقدامات ناگزیرہیں، حکومت کی مفید پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہورہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کامعیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے اس لیے پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی سےمہنگائی بتدریج کم ہورہی ہے، تمام ملٹی نیشنل کمپنیاں ملک میں بہترزرمبادلہ کمارہی ہیں، میڈ اِن پاکستان پراڈکٹس کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہوگا۔

karachi

paksitan