اسلام آباد میں تعینات بنگلا دیش کے اعلیٰ سفارت کار کو دھمکی آمیز خط موصول

نامعلوم افراد نے پیچھا کیا اور تصاویر بھی کھینچیں ، سفارت کار ، معاملے کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج
شائع 06 دسمبر 2024 06:51pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنگلا دیش کے اعلیٰ سفارت کار کو دھمکی آمیزخط موصول پر وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔

اسلام آباد میں بنگلا دیشی اعلیٰ سفارت کار کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے معاملے کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

بنگلادیش نے بھارت سمیت 4 ممالک سے ہائی کمشنر واپس بلالیے

حالیہ تبدیلی کو بنگلادیش کا اندرونی معاملہ سمجھتے ہیں، وزیر دفاع

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سفارت کار نے بتایا کہ بعض نامعلوم افراد پیچھا کرکے نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ پیچھا کرنے والے افراد نے سفارت کار کی تصاویر بھی کھینچیں۔

واضح رہے یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنےآیا ہے جب کہ گزشتہ روز ہی ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے غیر ملکی سفراکو مکمل سیکیورٹی کا یقین دلایا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے مطالبہ کیا تھا کہ بھارت اپنے ملک میں بنگلا دیشی سفیر اور سفارتی مشن کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے، میزبان ملک کی ذمے داری ہوتی ہے کہ سفارت کاروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے۔

اسلام آباد