Aaj News

قصبہ کالونی پولیس مقابلے کے جعلی ہونے کے شواہد نہیں ملے، تحقیقاتی ذرائع

مقابلے میں مارے جانے والے ملزمان بلاول اورنقاش کے اہلخانہ بھی ان کے بے گناہی کے شواہد پیش نہ کرسکے
شائع 05 دسمبر 2024 06:55pm

اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں تین روز قبل ہونے والے پولیس مقابلے کے جعلی ہونے کے شواہد نہیں ملے

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق مقابلے میں مارے جانے والے ملزمان بلاول اورنقاش کے اہلخانہ بھی ان کے بے گناہی کے شواہد پیش نہ کرسکے۔ مسلح ڈکیت برقع پہنچ کر مبارک شاہ نامی شہری کے چار منزلہ گھر میں ڈکیتی کے لیے داخل ہوئے۔ مسلح ڈکیت گھر میں داخل ہوئے تو قریبی دکاندار کو باہر سے دروازے کو کنڈی لگادی۔

تحقیقاتی ذائع کے مطابق مبارک شاہ نامی شہری نے ہی مدد گار 15 پولیس اور رینجرز کو طلب کیا،پولیس کے پہنچنے پر مسلح ڈکیت لوٹ مار کرنے کے بعد مبارک شاہ نامی شہری کے گھرکسی دوسرے گھر میں داخل ہوئے ،مسلح ڈکیتوں نے دوسرے گھر میں ایک 15 سالہ لڑکی کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا۔

پتوکی اور کراچی میں پولیس سے مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک، 6 گرفتار

کراچی سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 سالہ لڑکی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈکیتوں نے اس پر اسلحہ تانا ہوا تھا،جس گھرمیں مسلح ڈکیت مارے گئے اس مکان کے مالک نے بھی تصدیق کی کہ مسلح ڈکیت واردات کرکے اس کے گھر میں داخل ہوئے،مقابلے میں مارے گئے ڈکیت کے قبضے سے اسلحہ، لوئی گئی رقم اورطلائی زیورات برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقابلے میں مارے گئے ایک ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون بھی ملا ہے ، مقابلے سے متعلق پیر آباد پولیس کا مقدمہ اور واقعاتی شواہد میں مماثلت پائی جاتی ہے، مقابلہ اسکریپ کے ڈیلرمبارک شاہ کے پڑوس والے گھر میں ہوا تھا۔

تفتیشی زرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران واقعے کی ایک اور موبائل فوٹیج سامنے آئی ہے، موبائل فوٹیج میں ملزم کو چار منزلہ عمارت کی چھت پر مکینوں کو یرغمال بنائے دیکھا جا سکتا ہے، نقاب پوش ملزم کے ساتھ خاتون اور مرد موجود ہیں۔ تحقیقاتی کے دوران ایک درجن سے زائد افراد کے بیانات کے لئے گئے، حاصل کی گئی ویڈیو میں عمارت کے نیچے پولیس اوررینجرز کی نفری کو دیکھا جا سکتا ہے.

Karachi Police