Aaj News

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب سے شروع ہوں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

نوٹیفکیشن میں نتائج کی تاریخوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے
شائع 05 دسمبر 2024 03:13pm

محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا نوٹیفکیشن اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 مارچ 2025 جبکہ گیارھویں اور بارھویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل 2025 سے ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں نتائج کی تاریخوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق میٹرک کے نتائج 15 جولائی 2025 جبکہ انٹر کے نتائج 15 اگست 2025 تک آئیں گے۔

اس کے علاوہ سندھ کے اسکولوں میں تعلیمی سال 2025-26 یکم اپریل 2025 سے شروع ہوگا، جبکہ کالجز میں نیا تعلیمی سال یکم اگست 2025 سے شروع ہوگا۔

محکمہ تعلیم نے یہ بھی بتایا کہ موسم سرما اور گرما کی تعطیلات کا پرانا شیڈول برقرار رہے گا۔ جس کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی اور موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

پاکستان

exam shedule