نوازشریف کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ جاتے تو انتخابات میں دو تہائی اکثریت ملتی، جاوید لطیف

ایئرپورٹ جانےسے روکنےکا جو فیصلہ جماعت کے اندر سےکیا گیا وہ غلط تھا، رہنما پی ٹی آئی
شائع 05 دسمبر 2024 10:14am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ نہ جانے کا فیصلہ شہبازشریف نے کیا تھا، نوازشریف کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ جاتے تو انتخابات میں دو تہائی اکثریت ملتی۔

میاں جاوید لطیف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ ایئرپورٹ جانےسے روکنےکا جو فیصلہ جماعت کے اندر سےکیا گیا وہ غلط تھا۔

اس سے قبل انہوں نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ 9 مئی واقعے کی وجہ سے ملک میں پھر طاقت کے استعمال کا جواز پیدا ہوگیا ہے، آئین قانون پر عملدرآمد کرنا اسٹیبلشمنٹ کی مجبوری بن چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 9 مئی واقعہ کیا تو اسٹیبلشمنٹ کی پالیسی بدل گئی، ریاستی اداروں سے نوجوانوں کا اعتماد اٹھ گیا اور وہ اداروں میں بیٹھے لوگوں کی پالیسیوں سے خفا ہیں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت کو ڈر اور خوف تب ہوتا ہے جب عوام میں سپورٹ نہیں ہوتی، ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے پی ٹی آئی کو مشترکہ دشمن بنا لیا ہے۔

پاکستان

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)