Aaj News

پاک روس تعلقات میں بڑا بریک تھرو، ماسکو سے پاکستان تک ٹرین چلانے پر اتفاق

آزمائشی طور پر یہ ٹرین مارچ 2025 تک شروع ہوجائے گی
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2024 12:47pm

پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، زمینی روبط کے فروغ میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، دونوں ممالک ماسکو سے پاکستان تک ٹرین چلانے پر متفق ہوگئے جبکہ وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے مارچ 2025 تک آزمائشی ٹرین شروع ہونے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق روس اور ہاکستان تجارت اور روابط کے فروغ پر متفق ہوگئے، دونوں ممالک نے ماسکو سے ہاکستان تک ٹرین چلانے پر اتفاق کر لیا ہے، آزمائشی طور ہر یہ ٹرین مارچ 2025 تک شروع ہو جائے گی، یہ ٹرین آذربائیجان اور ایران کے راستے چلائی جائے گی۔

دونوں ممالک نے پاک روس انٹرگورمنٹ کمیشن میں متعدد اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

روس کا دورہ کرنے والے وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے اس سلسلے مین باقاعدہ اعلان کیا کہ یہ ٹرین نارتھ ساؤتھ کوریڈور کے تحت چلائی جائے گی۔

سرداراویس خان لغاری کا مزید کہنا تھا کہ روس اور پاکستان کے درمیاں براہ راست ایئر سروس چلانے پر بھی کام جاری ہے۔

russia

پاکستان

pak russia relations

Moscow to Pakistan Train