انسداد دہشت گردی عدالت، عمران خان اور بشری بی بی سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ جاری

پولیس نے عمرایوب ، شیر افضل مروت ، خالد خورشید، فیصل جاوید کے بھی وارنٹ حاصل کر لئے
شائع 02 دسمبر 2024 06:03pm

کوہسار پولیس نے ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت سے بانی پی ٹی آئی عمران خان ، بشری بی بی ، بیرسٹرگوہر، شعیب شاہین کے وارنٹ حاصل کر لئے ہیں۔

عدالت سے بانی پی ٹی آئی سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ حاصل کئے گئے ، پولیس نے عمرایوب ، شیر افضل مروت ، خالد خورشید، فیصل جاوید کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر افسران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

ایم این اے عبدالطیف ، فاتح الملک ،علی ناصر، صوبائی وزیر ریاض خان ، علی زمان ، پیر مصور ، میاں خلیق الرحمان، سہیل آفریدی ، شہرام خان ترکئی، بریگیڈیر( ر) مشتاق اللہ ، میجر(ر) راشد ٹیپو ، زلفی بخاری ، سلمان اکرم راجہ ، مراد سعید ، رؤف حسن کے بھی وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔