وزارتِ داخلہ کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل
حکومت بے گناہ شہریوں کے ناحق خون میں لتھڑی ہوئی ہے
ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیرِ داخلہ عوامی انتخاب سے نہیں آمریت سے نکل کر قوم پر مسلّط ہے، حکومت بے گناہ شہریوں کے ناحق خون میں لتھڑی ہوئی ہے۔
وزارتِ داخلہ کے بیان پر ترجمان تحریک انصاف نے ردعمل میں کہا ہے کہ آئین پر امن شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا، آرٹیکل 245 کے پیچھے چھپ کر مینڈیٹ چور گھناؤنا پن نہیں چھپا سکتے ہیں ۔
پاک فوج کا پرتشدد ہجوم سے براہ راست کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا، وزارت داخلہ
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ دستور جمہور منتخب نمائندگان کو اختیار و اقتدار کا مالک قرار دیتا ہے، غاصب حکومت صرف اپنی سہولت کے مطابق آئین کو استعمال کر رہی ہے۔
pti leader
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔