Aaj News

بلوچستان سے قبائلی رہنما حاجی قاسم پانیزئی اغوا

قبائلیوں نے خانوزئی کراس پر این 50 ہائی وے کو بند کردیا
شائع 29 نومبر 2024 08:06am

بلوچستان کے ضلع پشین سے قبائلی رہنما حاجی قاسم پانیزئی کو اغوا کرلیا گیا۔

قبائلیوں نے خانوزئی کراس پر این 50 ہائی وے کو بند کردیا، جس سے بلوچستان سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان آمدورفت معطل ہوگئی۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ قبائلی رہنما کے اغواء کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

پاکستان

بلوچستان