Aaj News

فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا کی عوامی سماعت مکمل

سی پی پی اے جی نے1 روپے ایک پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی
شائع 26 نومبر 2024 06:59pm

ڈسکوزکے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت عوامی سماعت مکمل ہوگئی، سی پی پی اے جی نے1 روپے ایک پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔

نیپراعلامیہ کے مطابق 1 روپے ایک پیسے فی یونٹ کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پرہوگا۔

بجلی صارفین کو 10 ارب روپے کا ریلیف دینے کیلئے درخواست نیپرا میں جمع

نیپرا نے بتایا کہ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

nepra

paksitan