کوئٹہ میں اسکول وین ٹرین کی زد میں آ گئی

پولیس نے وین کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے
شائع 20 نومبر 2024 03:49pm

کوئٹہ: عالمو چوک کے قریب ایک اسکول وین ٹرین کی زد میں آ گئی، جس کے نتیجے میں 3 طالبات زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق، زخمی طالبات کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پولیس نے وین کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پاکستان