طالبان پر دنیا کا سب سے بڑا بم پھینکنے والے ٹرمپ کی جیت پر افغان حکومت کا بھی ردعمل آگیا

امید ہے ٹرمپ کے دور میں امریکا سے تعلقات مستحکم ہوں گے، افغان وزارتِ خارجہ
شائع 06 نومبر 2024 10:58pm

امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر افغانستان کی طالبان حکومت نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے گی۔ یاد رہے کہ ٹرمپ کے دور ہی میں طالبان پر دنیا کا سب سے بڑا بم پھینکا گیا تھا۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے کہا ہے کہ حالات کا تقاضا ہے کہ معاملات بہتر بنائے جائیں۔ امید ہے کہ اب دوطرفہ تعلقات میں واضح پیش رفت ہوسکے گی اور دونوں ممالک تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کرپائیں گے۔

یاد رہے کہ امریکا اور طالبان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن اور اشتراکِ عمل کے معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے عہدِ صدارت ہی کے دوران دستخط کیے تھے۔ افغان وزارتِ خارجہ نے یہ امید بھی ظاہر کی ہے کہ ٹرمپ کے دورِ حکومت میں غزہ اور لبنان میں لڑائی رک سکے گی اور ٹرمپ دنیا کو جنگ و جدل سے پاک کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

lebanon

Israel Gaza War

EXPECTATIONS

AFGHAN GOVERNMENT REACTS

TIES WITH US