صدر مملکت آصف زرداری آج ترکمانستان روانہ ہوں گے

11 اکتوبر کو روسی صدر کا بھی اشکاباد کا دورہ متوقع
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2024 09:26am

صدر مملکت آصف علی زرداری آج ترکمانستان جائیں گے، اشکاباد میں امن و ترقی کے عالمی فورم میں شرکت کریں گے۔

صدر آصف زرداری ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمد اف کی دعوت پر آج ترکمانستان جارہے ہیں۔

صدر مملکت فورم پر امن، اتحاد اور ترقی کی اہمیت کو اجاگر کریں گے، وہ ترکمانستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ وہ پاکستانی صدر تہذیب، امن اور ترقی کی بنیاد کے موضوع پربات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان بھی اشکاباد جائیں گے جبکہ 11 اکتوبر کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا بھی اشکاباد کا دورہ متوقع ہے۔

Asif Ali Zardari

President Asif Ali Zardari

turkamanistan