Aaj News

منوڑا کے ساحل پر ایک خاندان کے 4 افراد ڈوب گئے

فیملی کے افراد ایس 36 ہٹ پر پکنک منانے آئے تھے، پولیس
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2024 11:00pm

کراچی میں منوڑا کے ساحل پر ایک ہی خاندان کے چار افراد ڈوب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 3 بہن بھائی، والدین اور داماد منوڑا کے ساحل آئے تھے۔

ڈوبنے والی 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ جبکہ چوتھے شخص مصطفیٰ آفتاب کی تلاش جاری ہے۔

ڈوبنے والوں کی شناخت 20 سالہ حافظہ امام، 19 سالہ صبا امام، 24 سالہ معاذ امام اور 24 سالہ مصطفیٰ آفتاب کے نام سے ہوئی ہے۔

karachi