چھ ماہ سے میکے میں بیٹھی ناراض بیوی شوہر کے ہاتھوں قتل

ملزم اپنی روٹھی بیوی کو منانے سسرال آیا تھا
شائع 05 اکتوبر 2024 12:40pm

پاکپتن میں روٹھی بیوی کو منانے آنے والے شوہر نے کلہاڑیوں کے پہ درپہ وار کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

پاکپتن کے گاؤں 40 ایس پی میں 6 ماہ قبل حمیرا بی بی نامی خاتون شوہر سے ناراض ہو کر میکے آ گئی تھی۔

کھیتوں میں داخل ہونے پر بے رحم زمیندار نے گائے کی ٹانگ توڑ دی

خاوند شہزاد اپنی روٹھی بیوی کو منانے سسرال آیا، لیکن بیوی نے اس کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔

بیوی کے انکار پر وہ مشتعل ہو گیا۔ رات کے پچھلے پہر گھر میں داخل ہو کربیوی پر حملہ آوور ہوگیا اور کلہاڑیوں کے پہ در پہ وار کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

قتل کے بعد ملزم موقع سے فرارہوگیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیاگیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

پاکستان