مردان میں نامعلوم شخص نے 16 سالہ نوجوان کی زبان کاٹ دی

پولیس نے والد کے مدعت میں نامعلوم نقاب پوش شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2024 12:10am

مردان میں نا معلوم شخص نے 16 سالہ نوجوان کی زبان کاٹ دی۔

افسوس ناک واقعہ مردان کے علاقہ چار گلی میں پیش آیا۔ جب 16 سالہ حرم گھر سے مدرسے جا رہا تھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق راستہ میں نامعلوم نقاب پوش شخص نے پستول تان کر زبردستی تیز دار بلیڈ سے زبان کاٹ دی۔

حرم نامی نوجوان کو زخمی حالت میں شہباز گھڑی اسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعہ کا مقدمہ والد کے مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

FIR

Mardan

police officers