ملک میں کانگو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا

مزید کیسز رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد تیس ہوچکی ہے۔
شائع 13 ستمبر 2024 11:42am

ملک میں کانگو وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ بلوچستان میں اب تک کانگو وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مزید دو افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خاتون سمیت دو کانگو کے مریض اسپتال میں داخل ہوئے جس کے بعد رواں سال بلوچستان میں اب تک تیس کیسز رپورٹ ہوچکے۔

ایک مریض کا تعلق موسیٰ خیل، دوسرے کا کچلاک سے ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال اب تک 6 افراد کانگو سے جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

صحت

پاکستان

Congo

congo virus