کراچی: شاہ فیصل میں آئل اور ٹائروں کی دکان میں ہولناک آتشزدگی، 1 شخص جاں بحق
آگ کے شعلوں نےعمارت کو اپنی لپیٹ میں لےلیا تھا
 
    
        کراچی میں شاہ فیصل کالونی 3 نمبر پر دکان میں ہولناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا، آگ لگنے کے سبب ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق غیرقانونی پیٹرول اورٹائروں کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگی آگ لگنے کے باعث رہائشی عمارت میں لوگ بھی پھنس گئے تھے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جائے حادثہ پر 3 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا ، بلڈنگ کی بالائی منزلوں پر رہائشی فلیٹس بھی تھے۔
        
        
    
آگ لگنے والی دکان میں غیرقانونی پیٹرول فروخت کیا جاتا تھا۔
رش کے باعث فائر بریگیڈ کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، آگ سے متاثرہ علاقے میں بجلی بند کردی گئی تھی۔
karachi
fire
                مقبول ترین
              
              
             
       
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔