شبلی فراز نے پرامن اجتماع بل کو پی ٹی آئی کے خلاف قانون سازی قرار دے دیا

جلسے جلوسوں پر امریکا، برطانیہ میں بھی قانون ہے، عرفان صدیقی
شائع 09 ستمبر 2024 09:44pm

شبلی فراز نے اسلام آباد میں پرامن اجتماع بل کو پی ٹی آئی کے خلاف قانون سازی قرار دے دیا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا بتایا جائے کہ اسلام آباد اور پنجاب کو کنٹینر لگا کرکیوں بلاک کیا گیا۔

جواب میں ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی بولے جلسے جلوسوں پر امریکا، برطانیہ میں بھی قانون ہے، اسلام آباد کے شہریوں کے بھی تو حقوق ہیں۔

shibli faraz

Senator Irfan Siddiqui