کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریض اسپتال میں دم توڑ گیا

رواں سال اب تک کانگو کے باعث 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں
شائع 09 ستمبر 2024 05:01pm

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرِ علاج کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ مریض کو 3 روز قبل اسپتال لایا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق رواں سال اب تک کانگو کے باعث 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ صوبے میں رواں سال کانگو وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔

quetta

Congo

congo virus