عمران خان نے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور کرلیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ عمرایوب کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں انہوں نے استعفیٰ منظور کیا، کیس بھگتنا، جلسے دیکھنا، ورک لوڈ بہت تھا، 22 جون کو بھی استعفیٰ دیا تھا لیکن منظور نہیں ہوا تھا۔
عمر ایوب نے 27 جون کو سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہوں نے چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ پی ٹی آئی کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام تحریر کئے گئے ان کے استعفے پر 22 جون 2024 کی تاریخ درج ہے۔
سپریم کورٹ فیصلے کے بعد عمران خان نے نیب مقدمات میں بریت مانگ لی
عمر ایوب نے خط میں کہا تھا کہ مئی 2023 سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دینا باعث اعزاز رہا، بےحد مشکور ہوں کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات کا موقع دیا گیا۔
لیگی رہنماؤں کا پی ٹی آئی پر بڑا الزام، ’ان کے پاس جلسے کیلئے فنڈز ہیں اور نہ ہی بندے‘
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔