دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے نئے فلیٹ کی قیمت جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

جوڑے کے گھراگلے ماہ ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے
شائع 29 اگست 2024 03:16pm

بالی وُڈ کی مشہور اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنے نئے فلیٹ میں منتقل ہورہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فلمی جوڑا اپنے بچے کی پیدائش سے قبل نئے فلیٹ میں منتقل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اور اس گھر کی تزئین وآرائش کا کام تقریبا آخری مراحل میں ہے۔

اروشی روٹیلا کو معمولی سی چوٹ پر مداحوں کاایک لاکھ گلاب کے پھولوں کا تحفہ

رپورٹ کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ میں خریدا گیا یہ نیا یہ فلیٹ شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت، کے نزدیک ہے ۔ اور اس کی قیمت 100کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی نئی رہائش گاہ عمارت کی 16 سے 19 منزلوں پر محیط ہوگی اور اس میں ایک نجی چھت بھی شامل ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق ڈیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں اگلے ماہ ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle