سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، مسلسل تیسرے روز بھی مہنگا

عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے کے بعد 2512 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے
شائع 24 اگست 2024 06:15pm

سونے کی قیمت آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار700 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1457 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد ہوگیا ہے۔

جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے کے بعد 2512 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔