لاہور میں اجرتی قاتل تاجر کے گھر کفن پھینک کر اور فائرنگ کرکے فرار

متاثرہ شہری خرم بٹ نے تھانہ گلشن راوی میں واقع کی درخواست جمع کروا دی
شائع 23 اگست 2024 05:33pm

لاہور میں ایک بار پھر اجرتی قاتل سرگرم ہوگئے۔ تاجر کے گھر کفن پھینکنے کے بعد ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

گلشن راوی میں تاجر کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور کفن پہنک کر فرار ہو گئے، متاثرہ شہری خرم بٹ نے تھانہ گلشن راوی میں واقع کی درخواست جمع کروا دی۔

درخواست حسیب بٹ، معیز بٹ اور موصوف بٹ سمیت دیگر دو نامعلوم افراد کے خلاف جمع کرائی گئی ہے۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ درخواست اور سی سی ٹی وی کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔

lahore

lahore police