کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

نیپرا نے بجلی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں مہنگی کردی
شائع 21 اگست 2024 08:15pm

کراچی کےصارفین کیلئےبجلی کی قیمتوں میں بڑا ضافہ کر دیا گیا ، بجلی 5روپے75پیسےمہنگی کر دی گئی

نیپرانےبجلی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مدمیں مہنگی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مئی کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 59 پیسے ، جون کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

صارفین سے اضافے کی وصولی اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں ہوگی۔ نیپرا اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ قیمتوں کا اطلاق لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل کے سوا تمام صارفین پرہوگا ۔

K Electric

National Electric Power Regulatory Authority