شکاری پرندے کا جنون، ’باز‘ کا بچہ 2 کروڑ روپے میں فروخت

رواں برس کی نیلامی میں 19 مختلف ممالک کے 19 فارمز نے حصہ لیا۔ سعودی میڈیا
شائع 21 اگست 2024 02:00pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ریاض میں ایک خصوصی نیلامی کی تقریب میں اب تک کا مہنگا ترین الٹرا وائٹ نام کا ایک پیری گرائن باز کا بچہ ریکارڈ توڑ 1 لاکھ 6 ہزار 601 ڈالر (پاکستانی 2 کروڑ 95 لاکھ 45 ہزار سے زائد) قیمت پر فروخت ہوا۔

سعودی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پیری گرائن فالکن پالنے کے شوقین افراد کیلئے خصوصی نیلامی کی تقریب منعقد کی گئی۔ نیلامی میں (Peregrine falcon) فالکن کی اصل قیمت 26 ہزار 650 ڈالر تھی، جس کے خریدار بھی زیادہ تھے، اس لیے پرندے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

نیلامی کے لیے لائے گئے دو باز امریکی فارم ہاؤس کی ملکیت کے تھے۔

رپورٹ کے مطابق منگل کی شب فیلکن نیلامی کی تقریب میں ایک امریکی بریڈر کی جانب سے ایک اور پیسیفک نارتھ ویسٹ باز کا بچہ فروخت کیا گیا۔ پرندے کی ابتدائی قیمت دس ہزار 660 ڈالر رکھی گئی تھی، لیکن کئی بولیاں لگنے کے بعد اسے 22 ہزار 901 ڈالر (63 لاکھ 47 ہزارسے زائد) میں فروخت کیا گیا۔

ہر سال ریاض میں ایک بڑی نیلامی ہوتی ہے جہاں لوگ فالکن خرید سکتے ہیں۔ رواں برس 19 مختلف ممالک کے 19 فارمز نے حصہ لیا۔