چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کی مدت ملازمت میں توسیع

ڈاکٹر مختار کی مدت ملازمت میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
شائع 06 اگست 2024 07:11pm
فوٹو۔۔اے پی پی
فوٹو۔۔اے پی پی

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔

ڈاکٹر مختار کی مدت ملازمت میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر مختار احمد کی دو سالہ مدت 29 جولائی کو ختم ہوگئی تھی اور چیئرمین کا عہدہ ایک ہفتے سے خالی تھا۔ تاہم اب وزیراعظم کے سیکرٹری نے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے، مراسلہ سیکرٹری ایجوکیشن کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

Higher Education Commission

تعلیم

PM Shehbaz Sharif