کراچی کے بڑے بس اڈے ختم کرنے پر عمل درآمد شروع

شہر قائد سے انٹرسٹی بس اسٹینڈز کے لیے جگہ مختص کردی گئی ہے
شائع 01 اگست 2024 09:54am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

کراچی میں غیر قانونی انٹرسٹی بس اڈوں کے خلاف پر باقاعدہ عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے شہر قائد میں قائم غیر قانونی انٹرسٹی بس اسٹینڈز 2 ہفتوں میں ختم کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر قائد میں مرحلہ وار ختم کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں کینٹ اسٹیشن، ایم اے جناح روڈ تاج کمپلیکس اور الککرم اسکوائر سے بس اڈے ہٹائے جائیں گے۔

اس کے بعد شہر قائد میں قائم دیگر بس اسٹینڈ کی طرف نظر دوڑائی جائے گی، جبکہ انٹرسٹی بس اسٹینڈ سُپر ہائی وے پر قائم کیے جائیں گے، مسافروں کو بس اسٹینڈ تک جانے کے لیے شٹل سروس مہیا کی جائے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بس کرایوں میں 10 فیصد تک کمی

دوسری جانب فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے اور خلاف ورزی کی صورت میں بسوں کے خلاف پولیس اور ٹریفک پولیس کی مدد طلب کی جائے گی۔

karachi

Super Highway

bus terminal

intercity bus