کراچی: اورنگی ٹاؤن میں سیلنڈر دھماکے 8 افراد جھلس گئے، پڑوسیوں کی چھت گرگئی

متاثرہ خاندان کے مطابق گزشتہ 2 سال سے گیس کی بندش کے باعث سیلنڈر لگایا گیا تھا
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2024 11:18am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں غوثیہ چوک کے قریب گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا۔

ذرائع کے مطابق گیس سیلنڈر کے دھماکے سے گھر میں موجود 8 افراد جھلس گئے، دیوار گرنے سے ہمسائیوں کی چھت زمین بوس ہوگئی ہے، 4 افراد ملبے تک دب کر زخمی ہوگئے۔

تمام زخمیوں کو سول اسپتال کے برنز وارڈ میں منتقل کردیا گیا، جہاں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ریسکیوحکام کے مطابق دھماکے سے جھلسنے والوں میں 4 خواتین، ایک بچہ اور 3 مرد شامل ہیں۔

متاثرہ خاندان کا بتانا تھا کہ گزشتہ 2 سال سے گیس نہیں آ رہی تھی، جس کے باعث گھر میں سیلنڈر لگایا گیا تھا۔ دھمکاے سے گھر کی دیوار گرنے سے پڑوسی گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔