ٹرمپ پر حملے کی سیکیورٹی کی ناکامی قبول کرنے والی کمبرلی چیٹل مستعفی

امریکی سیکرٹ سروس نے سابق امریکی صدر پر قاتلانہ حملے میں سیکیورٹی ناکامی کی ذمہ داری قبول کی تھی
شائع 23 جولائ 2024 08:05pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

امریکی سیکرٹ سروس ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمبرلی چیٹل گزشتہ روز کانگریس کمیٹی میں پیش ہوئی تھیں جس میں انہوں نے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں سیکیورٹی ناکامی قبول کی تھی۔

پیشی کے موقع پر کمبرلی چیٹل نے کہا تھا کہ سیکرٹ سروس ایجنسی ڈونلڈ ٹرمپ کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ناکام ہوئی، ٹرمپ کی ریلی میں سیکیورٹی ناکامی کی مکمل ذمہ داری لیتی ہوں۔

ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سیکرٹ سروس کی تاریخ میں اہم ترین آپریشنل ناکامی ہے۔

خیال رہے ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد سیکیورٹی کی ناکامی پر سیکرٹ سروس کمبرلی چیٹل کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

donald trump attack

Kimberly Cheatle