ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم نے بہترین ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستانی خواتین ٹیم نے اپنا میچ یو اے ای کے خلاف کھیلا
شائع 23 جولائ 2024 05:26pm
تصویر بشکریہ اے سی سی
تصویر بشکریہ اے سی سی

ایشیا کپ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے نئی تاریخ رقم کردی گئی۔

ویمنز ایشیا کپ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اس سے قبل 8 مرتبہ مختلف ٹیمیں 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کرچکی تھیں۔

پاکستانی ٹیم نے دوسری بار مجموعی طور پر 10 وکٹ کی فتح حاصل کی ہے، اس سے قبل پاکستان نے 11 سال قبل آئرلینڈ کو 10 وکٹ سے ہرایا تھا۔

cricket

New Record

women asia cup t20

pakistani women team