پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دو روزکی شدید مندی کے بعد تیزی
ٹریڈنگ کے دوران ایک ہزارسے زائد پوائنٹس کا اضافہ
2 روز شدید مندی کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 917 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 55 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 917 پوائنٹس کے ساتھ 79 ہزار 456 پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1578 پوائنٹس تنزلی کے بعد 79 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا تھا۔
pakistan stock exchange
pakistan stocks
مقبول ترین
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔