میٹرو بس پل سے ایک شخص گر کر جاں بحق ہوگیا
ریسکیو حکام نے متعلقہ پولیس کو واقعے کی اطلاع دی
راولپنڈی میں مری روڈ کمیٹی چوک کے میٹرو بس پل سے ایک شخص گر کر جاں بحق ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ شخص نے پل سے چھلانگ لگائی۔ جس کے بعد وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متعلقہ پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔
ابتدائی طور پر واقعے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں، جبکہ پولیس نے بھی مزید کارروائی شروع کردی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔