رانا مشہود ’میڈیا‘ پر پھٹ پڑے، ’ افواہ سازفیکٹریاں صرف لوگوں کےذہن خراب کرتی ہیں’

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، پاکستان میں کاروباری حالات بہتر ہورہے ہیں، لیگی رہنما
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2024 03:02pm

لیگی رہنما رانا مشہود نے ’میڈیا‘ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کا کام سچ کو سامنے لانا ہے، افواہ سازفیکٹریاں صرف لوگوں کے ذہن خراب کرتی ہیں۔

لندن میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں ںے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، پاکستان میں کاروباری حالات بہتر ہورہے ہیں، معاشی اشاریے مثبت سمت میں گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن شورمچاتے رہیں گے، ملک ترقی کرتارہے گا، بیرونی سرمایہ کاری سے معیشت مضبوط ہوگی، معاشی مضبوطی ملک دشمنوں کوہضم نہیں ہورہی۔

پاکستان

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)