خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافے کا اصولی فیصلہ

کابینہ سے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا
شائع 19 جولائ 2024 02:28pm

خیبر پختونخوا حکومت نے بھی صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم اور سیکرٹری فنانس کی سرابرہی میں بجٹ سے متعلق 4 رکنی وزرا کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے بعد کمیٹی نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کو بریفنگ دی جس کی وزیر اعلی نے حتمی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد اور پینشن میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

کابینہ سے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

پاکستان

salary increase

KPK Government