مخصوص نشستوں پر نظرثانی درخواست، ن لیگ کو نمبر الاٹ
مسلم لیگ ن مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی دائر کر رکھی ہے
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں پر فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرارآفس نے مسلم لیگ ن کی درخواست کو نمبرالاٹ کردیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے ن لیگ کی نظرثانی درخواست کو نمبر الاٹ کر دیا جس کے مطابق درخواست کو 312 نمبر دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن نے سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی دائر کر رکھی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔