خاتون کے ساتھ موجود پالتو جانور نے راہ چلتے لوگوں کو خوفزدہ کردیا

خاتون نے جانور کو زنجیر سے باندھ رکھا تھا
شائع 08 جولائ 2024 07:21pm
تصویر ویڈیو: اسکرین شاٹ
تصویر ویڈیو: اسکرین شاٹ

سینکڑوں سالوں سے لوگ اپنے گھروں میں کتے، بلی، گائے، بھینس جیسے پالتو جانور پالتے آئے ہیں لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا ویسی اب لوگوں نے اپنے گھروں میں پالتو جانوروں کے ساتھ سانپ ، مگرمچھ اور شیر جیسے خونخوار جانور بھی پالنا شروع کر دئیے ہیں۔

جیسا کہ حال ہی میں پیرس کی سڑکوں پر ایک خاتون کو اپنے پالتو جانور کے ساتھ چہل قدمی کرتے دیکھا گیا، مگر اس جانور نے دیکھنے والوں کے ذہن الجھا دیے۔ کیونکہ یہ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ خاتون کے پاس کتا ہے یا بھیڑیا۔

مکہ مکرمہ کے پہاڑوں پر دیکھے گئے ’عجیب جانور‘ کا نام سامنے آگیا

14 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے اپنے جانور کو زنجیر سے باندھ رکھا ہے اور اپنے ساتھ لے جا رہی ہے۔ راہ گیروں کو خاتون کا جانور دیکھ کر فیصلہ کرنے میں مشکل پیش آتی رہی کہ آیا یہ جانور کتا ہے یا پھر بھیڑیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ جانور کو (Czechoslovakian Wolfdog) چیکوسلوواکین وولف ڈاگ کہا جاتا ہے جو بالکل بھیڑیے کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ یہ دیکھنے میں بہت لمبے اور بہترین پالتو جانور ثابت ہوتے ہیں۔

ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جس پر تقریباً 29 ملین ویوز آچکے ہیں۔

Dog

Video Viral

CONFUSION

wolf