علاج کے بہانے نومولود کو دوسرے شہر لا کر غائب کرنے والی نرس گرفتار

بچی کے ورثا نے بازیابی کے لئے احتجاج کیا تھا
شائع 08 جولائ 2024 06:24pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

پاکپتن میں چند روز قبل پیدا ہونیوالی بچی کو عِلاج کے بہانے لاہور کے پرائیویٹ اسپتال لے جا کر مُبینہ طور پر غائب کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمہ کو گرفتار کرکے نومولود بچی کو بازیاب کروا لیا۔

پاکپتن کے نواحی علاقہ 41 ایس پی میں نومولود بچی کے غائب ہونے کا واقعہ اس وقت پیش آیا، جب نرس (دائی) بچی کے بیمار ہونے کا ڈرامہ رچا کر، اسے لاہور لے گئی اور وہاں کے پرائیویٹ اسپتال سے مبینہ طور پر بچی کو غائب کردیا گیا۔

لاہور : چلڈرن اسپتال سے 4 دن کے بچے کی تبدیلی کا معمہ حل ہوگیا

واقعے کے بعد ورثا نے اِلزام عائد کیا کہ 18 دن کی بچی کو فروخت کر دیا گیا ہے، خاموش رہنے کیلئے ایک لاکھ کی آفر بھی کروائی گئی۔

سنگدل ماں نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کو کھڑکی سے نیچے پھینک دیا

بچی کے ورثا نے اہلِ علاقہ کے ہمراہ اِحتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، جس کے بعد تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچی کو بازیاب کروا کر گرفتاری کی۔

kidnapping

Punjab police

Newborn Baby