سندھ پولیس کا جوان پروفیشنل باکسنگ میں بھارت کو شکست دے کر ایشین چیمپئین بن گیا

شہیر آفریدی بیک وقت تین ایشین ٹائٹل جیتنے والے باکسرز کی فہرست میں شامل ہوگئے
شائع 06 جولائ 2024 03:35pm

باکسنگ رنگ سے پاکستان کیلئے زبردست خبر آگئی ہے، پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی۔

سندھ پولیس کے جوان شہیرآفریدی نے بھارتی باکسر رونت سولنکی کو تیسرے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا۔

اپنی اس کامیابی کے ساتھ شہیرآفریدی پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹیگری کے ایشین چیمپٸن بن گئے ہیں۔

شہیرآفریدی اے بی ایف، ڈبلیو بی سی ایشیاء کے ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔

وہ بیک وقت تین ایشین ٹائٹل جیتنے والے باکسرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

Pakistani Boxer

Shaheer Afridi

Asian Champion