ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں پر ڈالرز کی برسات ہوگی

ورلڈ کپ جیتنے پر 24 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملیں گے، ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہے۔
شائع 29 جون 2024 12:55pm

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں پر ڈالرز کی برسات ہوگی۔ تمام ٹیموں میں تقسیم کی جانے والی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہے۔

فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 24 لاکھ 50 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔ آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق رنراپ ٹیم کو 12 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔

سیمی فائنل ہارنے والی ہر ٹیم کو 7 لاکھ 87 ہزار 500 ڈالر دیے جائیں گے۔ سپر ایٹ مرحلے میں ہارنے والی ٹیموں میں سے ہر ایک ٹیم کو 3 لاکھ 82 ہزار 500 ڈالر دیے جائیں گے۔

نویں سے بارھویں پوزیشن والی ٹیموں میں سے ہر ایک کو 2 لاکھ 47 ہزار 500 ڈالر دیے جائیں گے۔ تیرہویں سے بیسویں پوزیشن تک کی ہر ٹیم کو 2 لاکھ 25 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

T20 World Cup

DOLLAR SHOWER

$ 2.4 MILLION FOR WINNERS