Aaj News

وہاڑی میں کنویں کی صفائی کے دوران 4 افراد جاں بحق

ریسکیو ٹیموں نے لاشیں نکال کر آر ایچ سی ٹھینگی منتقل کردیں
شائع 15 جون 2024 11:42pm

وہاڑی میں نواحی چک نمبر 80 ڈبلیو بی میں کنویں کی صفائی کے دوران 4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

عینی شاہد کے مطابق گھرکے باہر بنے چھوٹے کنویں میں صفائی کرنے والا مزدور ڈوبا، مزدور کو بچانے کیلئے ایک ہی گھر کے 3 افراد بھی ڈوب گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے تمام لاشیں نکال کر آر ایچ سی ٹھینگی منتقل کردیں ۔

punjab

rescue 1122

Rescue Worker